حکومت سندھ کا نجی اداروں کو 31 مارچ تک تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

کورونا وائرس، محکمہ تعلیم سندھ میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی

کراچی: حکومت سندھ نے سندھ پیمنٹ ایکٹ کے تحت تمام نجی اداروں اور فیکٹریوں کو 31 مارچ تک تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

تنخواہوں کی 31 مارچ تک ادائیگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے تحت ادارے ڈیلی ویجرز، کنٹریکٹ اور مستقل ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: متاثرین کو راشن گھروں تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

نوٹی فکیشن کے مطابق تنخواہوں کے معاملات کے لیے سیسسی کا ایمرجنسی سیل بھی بنادیا گیا ہے۔

ادارے یا ملازم تنخواہوں سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لیے ایمرجنسی سیل سے رابطہ کریں۔

نوٹی فیکشن وزیرمحنت سعید غنی کی ہدایت پر سیکریٹری محنت نے جاری کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے خاندانوں کو راشن یا نقد رقم سے مدد کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ایمرجنسی فنڈ کا اجلاس  ہوا جس میں صوبائی وزرا، مشیر قانون سندھ اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کی نقد رقم سے مدد کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

اجلاس کے دوران سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری کے حساب سے سندھ میں پانچ کروڑ آبادی ہے جبکہ صوبہ میں ایک کروڑ سے ایک کروڑ 40 لاکھ خاندان روزانہ اجرت پر گزارا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اوسطً سات افراد کا خاندان ہے، میرےدل پر بوجھ ہےکہ ان غریب لوگوں کی مددکی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصل حق دار خاندانوں کی کس طرح مدد کی جائے اس پر غور کررہے ہیں، ایسا میکنزم بنانا چاہتے ہیں کہ دیہاڑی دار تک راشن یا کوئی اور مدد پہنچائی جائے۔


متعلقہ خبریں