یہ وقت سیاست کا نہیں کورونا کیخلاف لڑنے کا ہے، گورنر پنجاب

فوٹو: فائل


لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کورونا صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس بے قابو ہوچکا ہے اسکی کوئی سرحد نہیں، یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں کورونا کیخلاف لڑنے کا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم غریبوں میں راشن کی فراہمی کیلئے آج روڈ میپ دیں گے، حکومت اکیلے کورونا کو شکست نہیں دے سکتی 22 کروڑ عوام متحد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو روکنا ممکن نہیں مگر گھر میں رہ کربچاجاسکتا ہے، عوام سے اپیل کر تاہوں خدا کیلئے اپنے گھروں میں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر غر یب شخص کو راشن کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے، غر یبوں کو راشن کی فراہمی کیلئے مخیر حضرات کو بھی آگے آنا ہوگا۔

گورنر پنجاب نے کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں