ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج ہو گا۔

ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہو گا۔

ای سی سی کے اجلاس میں ایک ہزار 200 ارب روپے کے کورونا ریلیف پیکچ کی منظوری کا امکان ہے جبکہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے برآمدی شعبے اور صنعتوں کے لیے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کے لیے 144 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

زراعت اور ایس ایم ایز کے لیے 100 ارب جبکہ گندم کی خریداری پر 200 ارب مختص ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب، پٹرولیم مصنوعات کے لیے 70 ارب روپے مختص ہیں۔ بجلی و گیس بلوں میں ریلیف کے لیے 110 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ گیا


متعلقہ خبریں