چوہدری شوگر ملز کیس: نوازشریف اور مریم کو حاضری سے استثنیٰ

بغاوت کا مقدمہ، نامکمل شواہد پر کارروائی روک دی گئی

فائل فوٹو


لاہور: احتساب عدالت نے چوہدری شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور یوسف عباس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے۔

احتساب عدالت لاہور میں چوہدری شوگرملز کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور نوازشریف نے اپنے وکیل کے توسط سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے قبول کر لیا گیا۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس نے بھی اپنے وکلا کے توسط سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں جو کو عدالت منظور کیا۔

خیال رہے کہ عدالت نے فروری2020 میں یوسف عباس کو ضمانت پر رہا کیا تھا۔ مریم نواز کی ضمانت نومبر2019 اور نوازشریف کی ضمانت اکتوبر2019 میں منظور ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 8 اگست کو مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے بعد واپس جارہی تھیں۔


متعلقہ خبریں