فاصلہ رکھیے ، ماہرہ خان کا پیغام


کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو شوٹنگ کی یاد ستانے لگی ہے۔

’سپر اسٹار‘ گرل نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر مومنہ درید پروڈکشنز کی فلم سپر اسٹار کے سیٹ پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے پولیس کا یونیفارم زیب تن کر رکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Keeeep the distaaaance.. SHO Cheema ka hukum hai! Miss being on set ? Throwback from the sets of Superstar.

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

ماہرہ خان نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ فاصلہ رکھیں، انسپکٹر چیمہ کا حکم ہے، مجھے شوٹنگ کی یاد ستا رہی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ سپر اسٹار کے سیٹ پر لی گئی تصویر۔

اداکارہ کی تصویر پر میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نے کمنٹ کیا ’ارے بھاگو! یہ وہی ہیں جو آج کل لوگوں کی پٹائی لگا رہے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا والد کی سالگرہ پر محبت و احترام بھرا پیغام

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ ماہرہ خان تصاویر شیئر کرنے والی ایپ انسٹاگرام پر بتایا کہ وہ دوران سفر کیا کرتی ہیں اور ہم سفر کیلئے کن چیزوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ مجھ سفر کیلئے بہت ساری اہم چیزوں کو چھوڑنا پڑتا ہے لیکن میں موم بتی نہیں چھوڑتی۔ میں کئی سالوں سے دوران سفر موم بتی اپنے ہمراہ رکھتی ہیں۔


متعلقہ خبریں