کورونا سے سندھ میں مزید دو ہلاکتیں

پاکستان میں1ہزار سے زائد نئے کیسز اور18 اموات رپورٹ

فائل فوٹو


کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس سے مزید دو افراد کی اموات کی تصدیق کردی ہے۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کے مطابق 52 اور 66 سالہ افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 52 سالہ شخص کو سانس کی تکلیف کی شکایات تھیں۔

سندھ میں جان لیوا بیماری سے اموات کی تعداد پانچ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نےقیدیوں کی رہائی پر عملدرآمد روک دیا

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 18 اموات ہوچکی ہیں جن میں سے پنجاب میں چھ، سندھ اور خیبرپختون خوا میں پانچ، پانچ جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

ملک بھر میں سب سے زیادہ پنجاب میں 593، سندھ میں 508، خیبرپختونخوا میں 195، بلوچستان میں 144، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد میں 51 جبکہ آزاد کشمیر میں چھ کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں بھی کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن پر عمل در آمد کےلیے کراچی پولیس نے ایپ متعارف کرا دی ہے۔

حکام کے مطابق سٹیزن مانٹیرنگ ایپ سےشہریوں کی نقل و حرکت محدود کی جائے گی اور شہری ایک دن میں دو مرتبہ سے زائد نقل وحرکت نہیں کرسکیں گے۔

کراچی سمیت سندھ بھرمیں پٹرول صرف صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ملے گا اور پمپس مالکان کو بوتلوں میں پٹرول دینے سے منع کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں