کورونا وائرس، کمپنی کا روزانہ 10 ہزار جوتے عطیہ کرنے کا اعلان

کورونا وائرس، کمپنی کا روزانہ 10 ہزار جوتے عطیہ کرنے کا اعلان

جوتے بنانے والی کمپنی نے کورونا وائرس کے باعث روزانہ 10 ہزار حفاظتی جوتے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

جوتے بنانے والی کمپنی نے طبی عملے کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک دن میں 10 ہزار جوتے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ ان جوتوں کو پہن کر کورونا وائرس سے اپنا بچاؤ کر سکیں۔

کمپنی کے مطابق جلد ہی اسپتالوں اور دیگر جگہوں پر کام کرنے والے طبی عملے کو جوتے فراہم کرنا شروع کر دیے جائیں گے جبکہ طبی عملہ یہ جوتے آن لائن بھی منگوا سکتا ہے۔

کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ ہم طبی عملے کی ہم بے انتہا عزت کرتے ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بہت جلد کورونا وائرس پر قابو پالیں گے، امریکی صدر

واضح رہے کہ دنیا بھر میں 34 ہزار کے قریب افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے کہا ہے کہ بہت جلد کورونا وائرس پر قابو پالیں گے۔


متعلقہ خبریں