تیل کی قیمت 18 سال کی نچلی ترین سطح پر

خام تیل

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح 23.03 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 2002 میں اپنی قدر میں مندی سے بھی زیادہ گِرگئی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران خام تیل کی مانگ میں ریکارڈ کمی آئی۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 18 سالہ تاریخ کی کم ترین سطح 20 ڈالر فی بیرل پر ہے۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پٹرول 5 روپے سستا

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی مانگ میں کمی کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی متوقع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے ملک میں مہنگائی میں کمی ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں