’حکومت مکمل طور پر ناکام ہے بس اللہ ہی خیر کرے‘

فون آرہے ہیں الیکشن مت لڑو یا جیپ پر چلے جاؤ، شاہد خاقان| urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات اٹھانے میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بس اللہ ہی خیر کرے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کچھ کہتے ہیں اور موقع پر کچھ اور ہو رہا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا لاک ڈاؤن نہیں ہوگا آج اسلام آباد میں کیا ہے، اس سے زیادہ اور لاک ڈاؤن کیا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک اور کرپشن ریفرنس دائر کر دیا

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو وزیراعظم اتنے بڑے بحران پر اپوزیشن رہنماؤں کو بھی بلائے اور پھر خود سیٹ سے غائب ہوجائے اس کا رویہ خود دیکھ لیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے سبب18 فراد ہلاک اور 1625 متاثر ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران4 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے593کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سندھ 508 اور بلوچستان میں کورونا کے 144 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 128 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد1600 سے تجاوز کرگئی،20 افراد جاں بحق

کورونا وائرس کے سبب سندھ میں پانچ، پنجاب6، خیبرپختونخوا5، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں بھی ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

پنجاب حکومت نےکورونا سےتحفظ اور پھیلاؤ روکنےکا آرڈیننس جاری کردیا جس کے تحت حکومت کسی بھی طرح کی پابندی کہیں بھی لگا سکےگی۔

بچوں کو اسکولوں یا اجتماعات میں بھیجنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جب کہ میتوں کی تدفین کا اختیار بھی حکومت کو ہوگا۔ کسی بھی وقت عوام کی اسکریننگ کی جاسکے گی اور کسی بھی احتیاطی تدابیرنہ اپنانے پردو ماہ قید ہوگی۔


متعلقہ خبریں