کورونا کے ابتدائی مرکز ووہان سے اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ شروع

کورونا کے ابتدائی مرکز ووہان سے اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ شروع

ووہان: کورونا کے ابتدائی مرکز ووہان سے اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ووہان کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے علاوہ تمام ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

دو روز قبل عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے ابتدائی مرکز ووہان کو لاک ڈاؤن کے بعد کھول دیا گیا۔

دنیا کورونا وائرس کے نام سے اس وقت آگاہ ہوئی تھی جب اس نے ووہان کے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کیا تھا۔

کورونا: دنیا کی 26 ہزار 889 انسانی زندگیوں کے چراغ گل

چین کے شہر ووہان کے داخلی راستوں کو تقریباً دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد کھولا گیا تھا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ووہان شہر میں داخل ہونے کےلیے تین لینز کو ٹریفک کی غرض سے کھولا گیا تھا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق پہلے روز ووہان میں چند کاریں داخل ہوئی ہیں لیکن تاحال کسی بھی گاڑی کو شہر باہر نہیں جانے دیا گیا۔

کورونا، ایدھی سردخانے، میت غسل خانے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

اعداد و شما رکے مطابق چھ کروڑ آبادی والے صوبے کو دوبارہ اس وقت کھولا گیا ہے جب وہاں کورونا وائرس کو کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

چین کے شہر ووہان کو لاک ڈاؤن کے بعد ایک ایسے وقت میں کھولا گیا ہے کہ جب دنیا کے بیشتر  ممالک اور ان کے شہر کسی نہ کسی انداز میں لاک ڈاؤن کی سختیاں سہہ رہے ہیں اور شہری تکالیف برداشت کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں