اسپین سے آنے والے شخص کی چھ ماہ کی بیٹی میں کورونا کی تصدیق

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


 

گجرات: صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں ایک چھ ماہ کی بچی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کے مطابق بچی کا والد آٹھ دن پہلے اسپین سے آیا تھا۔ بچی کو اب آئیسولیشن سینٹر میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

کچھ روز قبل ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا تھا کہ 11 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا وائرس نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کے باوجود لوگ گھروں سے نکل رہے ہیں، وزیر تعلیم سندھ

خیال رہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کیسز پنجاب سے ہی رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مہلک مرض سے اب تک چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پنجاب کے بعد سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں جہاں اب تک پانچ ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

خیبرپختونخوا میں 195 کیسز اور ہانچ ہلاکتیں جبکہ بلوچستان میں 144 اور ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں