پنجاب یونیورسٹی میں کورونا کی تشخیص کیلئے لیبارٹری کا افتتاح


لاہور:پنجاب یونیورسٹی میں کورونا کی تشخیص کیلئے لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا جہاں ارزاں قیمت پر لوگوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب میں اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ نادر چٹھہ نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹرنیاز احمد نے شرکا کو بتایا کہ کورونا کے ٹیسٹ ماہرین کی زیر نگرانی سنٹر فار اپلائیڈ مالیکولر بائیولوجی میں کیا جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی جانب سے بھیجے گئے کورونا وائرس کے نمونوں کو ٹیسٹ کیا جائے گا اور اور ابتدا میں روزانہ ایک سو ٹیسٹ ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سو سے زائڈ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں وقت کے ساتھ اضافہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد ادریس کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کیمپ میں مقامی کٹ سے کورونا کے ایک ٹیسٹ پر آٹھ سو روپے کی لاگت آئے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے سبب20 فراد ہلاک اور 1625 متاثر ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے593کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ 508 اور بلوچستان میں کورونا کے 144 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 128 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب سندھ میں 7، پنجاب6، خیبرپختونخوا5، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں بھی ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

حکومتی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے اکہتر فیصد کیسز ایران سمیت بیرون ملک سے آئے اور انتیس فیصد مقامی ہیں۔

چھ ہزار سے زائد بستروں کی سہولت کے ساتھ ملک بھر میں چار سو چودہ اسپتاوں میں کورونا مریضوں کو آئسولیٹ کرنے کی سہولت ہے۔ اس وقت ایک سو بیاسی قرنطینہ میں ساڑھے سات ہزار سے زائد مریضوں کو رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں