‘کورونا سے انتقال کرجانے والوں کو مخصوص قبرستانوں میں دفن کیا جائے گا’


اسلام آباد: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کورونا سے انتقال کرجانے والوں کو کراچی کی مخصوص 5 قبرستانوں میں دفن کیا جائے گا۔

میئر کراچی کراچی کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والوں کی محمد شا ہ قبرستان، سرجانی ٹاؤن قبرستان  اور مواچھ گوٹھ قبرستان میں تدفین کی اجازت ہو گی۔

مزید پڑھِیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد1600 سے تجاوز کرگئی،20 افراد جاں بحق

وسیم اختر نے کہا ہے کہ کورنگی نمبر چھ  قبرستان اور اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاءقبرستان میں بھی تدفین کی اجازت۔ نماز جنازہ میں 2 قریبی رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

مئیر کراچی کے مطابق قریبی عزیزوں کو قبرستان میں میت کے آخری دیدار کی اجازت نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں