خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران نہیں، مشیر اطلاعات کے پی

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں آٹے کا بحران نہیں ہے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی بھی بلا تعطل یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کےخلاف جامع کارروائی کی جارہی ہے

اجمل وزیر نے بتایا کہ این ڈی ایم اے کی طرف سےملنے والے ماسک اور کٹس دیگر علاقوں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ اگر عوام تعاون کرے تو کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں اب تک 195 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 5افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔
صوبائی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے زائرین میں سے 37 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی.

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ڈیرہ اسماعیل خان میں 53، پشاور میں 12، مردان میں 6، مانسہرہ میں 3، بونیر، چارسدہ، جنوبی وزیرستان اور کرک میں ایک، ایک مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صوبائی محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے 31 مئی 2020 تک دی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں