لاک ڈاؤن: لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس اسلام آباد سے بھی بہتر

اسلام آباد: صوبہ پنجاب سمیت پاکستان میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث لاہور میں ایئر کوالٹی بہتر ہوگئی اور صوبائی دارالحکومت نے اس فہرست میں اسلام آباد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے بعد لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس45 ہو گیا ہے جبکہ اسلام آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس 66ہے۔

کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس ا69ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نومبر 2019 میں کراچی کی ایئر کوالٹی انتہائی غیر صحت مند تھی، نومبر میں کراچی کی فضا میں غیرمناسب مواد کی شرح 227 تھی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنائی جانے والی احتیاطی تدابیر کے طور پر گزتہ رات حکومت سندھ کے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کا آغاز ہوا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے صوبے میں 23 مارچ کی شب 12 بجے سے لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ سندھ میں شہری آئندہ 15 دن تک بلا ضرورت گھر سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت علاج معالجہ کی غرض سے نکلنا ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس: آگاہی مہم میں رکشوں اور موٹرسائیکلوں کا استعمال

حکومتی ہدایت کے تحت گھر سے نکلنے والے مریض کے ساتھ ایک تیمار دار کو جانے کی اجازت ہوگی۔ شہریوں کو دوا اور کھانے پینے کی اشیا خریدنے کی بھی آزادی دی گئی ہے۔

ہم نیوزکے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے تحت نماز جنازہ میں صرف انتہائی قریبی رشتہ دار شریک ہوں گے اور نماز جنازہ کی ادئیگی کے لیے متعلقہ ایس ایچ او کا پیشگی اجازت نامہ لینا لازمی ہوگا۔

متعلقہ خبریں