بورس جانسن کے مشیر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

بورس جانسن کے مشیر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

فائل فوٹو


برطانوی وزیراعظم بورس جانس کے مشیر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

بورس جانسن کے سینیئر مشیر ڈومنک کمنگز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ  قرنطینہ میں چلے گئے ہیں
اس سے پہلے برطانیہ کے وزیراعظم، وزیرِ صحت، ہیلتھ سیکرٹری اور چیف میڈیکل افسر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت میں دنیا میں کورونا کے سات لاکھ سے زائد مریض ہیں اور 34 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

جرمن ریاست ہیسے کے وزیر خزانہ تھومس شیفر نے مبینہ طور پر کورونا وائرس کے باعث اقتصادی بدحالی سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 54 سالہ شیفر ریلوے ٹریک کے نزدیک مردہ حالت میں پائے گئے جسے بعد ازاں ویزبیڈن پروسیکیوشن آفس نے خودکشی قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں