ہمیں اللہ کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے، سراج الحق

او آئی سی اجلاس بھارت کو جارح قرار دے کر اس کا بائیکاٹ کرے، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہمیں اللہ کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کورونا وائرس نے بڑی طاقتوں کو بھی شکست دی، امریکہ جیسی سپر پاور کہہ رہی ہے کہ ممکن ہے اگست میں وبا پر قابو پائیں۔

سراج الحق نے کہا کہ اب تک 45کروڑ روپے کا سامان تقسیم کر چکے ہیں، عوام میں ماسک، ادویات اور راشن تقسیم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بورس جانسن کے مشیر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام میں آگاہی کا کام شروع کر دیا ہے جب کہ کورونا کے مشتبہ مریضوں کے لیے نجی اسپتال میں آئسولیشن  وارڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے سبب20 فراد ہلاک اور 1625 متاثر ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران6 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے593کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سندھ 508 اور بلوچستان میں کورونا کے 144 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 128 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب سندھ میں 7، پنجاب6، خیبرپختونخوا5، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں بھی ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

پنجاب حکومت نےکورونا سےتحفظ اور پھیلاؤ روکنےکا آرڈیننس جاری کردیا جس کے تحت حکومت کسی بھی طرح کی پابندی کہیں بھی لگا سکےگی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘کورونا سے انتقال کرجانے والوں کو مخصوص قبرستانوں میں دفن کیا جائے گا’

بچوں کو اسکولوں یا اجتماعات میں بھیجنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جب کہ میتوں کی تدفین کا اختیار بھی حکومت کو ہوگا۔ کسی بھی وقت عوام کی اسکریننگ کی جاسکے گی اور کسی بھی احتیاطی تدابیرنہ اپنانے پردو ماہ قید ہوگی۔

سندھ میں بھی کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن پر عمل در آمد کےلیے کراچی پولیس نے ایپ متعارف کرا دی ہے۔

حکام کے مطابق سٹیزن مانٹیرنگ ایپ سےشہریوں کی نقل و حرکت محدود کی جائے گی اور شہری ایک دن میں دو  مرتبہ سے زائد نقل وحرکت نہیں کرسکیں گے۔

کراچی سمیت سندھ بھرمیں پٹرول صرف صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ملے گا اور پمپس مالکان کو بوتلوں میں پٹرول دینے سے منع کردیا گیا ہے۔

کورونا سے نمٹنے کے لیے پاک فوج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے۔ گلگت بلتستان، آزادکشمیر سمیت چاروں صوبوں میں پاک فوج کے دستے تعینات ہیں اور تمام داخلی راستوں کی نگرانی کے لیے چوکیاں قائم ہیں۔


متعلقہ خبریں