کرونا وائرس: ‘کراچی میں جرائم کی شرح 59 فیصد تک کم ہوگئی’


کراچِی: کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاوْن کی وجہ سے کراچی میں جرائم کی شرح 59 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔

سٹیزن پولیس لائژون کمیٹی (سی پی ایل سی) کی رپورٹ کے مطابق 23 مارچ سے 29 مارچ کے دوران شہر میں کوئی گاڑی چھینی نہیں گئی۔ مارچ 16 سے 22 مارچ تک شہر میں 5 گاڑیاں چھینی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں جرائم، پولیس کے جواب نہ دینے پر عدالت برہم

سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق 16 مارچ سے 22 مارچ کے دوران مختلف جرائم کی 958 وارداتیں ہوئیں۔ 23 سے 29 مارچ کے دوران مختلف جرائم کی 389 وارداتیں ہوئیں۔

سی پی ایل سی رپورٹ رپورٹ کے مطابق 16 سے 22 مارچ کے دوران 556 موبائل فونز چھینے گئے۔ 23 سے 29 مارچ تک 321 موبائل فونز چھینے گئے۔


متعلقہ خبریں