آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت کورونا سے بچاؤ سے متعلق  آگاہی مہم کا اجلاس

آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت کورونا سے بچاؤ سے متعلق  آگاہی مہم کا اجلاس

اسلام آباد: انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کی زیر صدارت کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق  آگاہی مہم کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز، اے آئی جیز، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے شہریوں میں 10 ہزار سے زائد ماسک اور دستانے تقسیم کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 20 افراد ہلاک اور 1625  متاثر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی جنگ قوم متحد ہو کر جیتی گی، عمران خان

پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران6 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے593کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سندھ 508 اور بلوچستان میں کورونا کے 144 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 128 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب سندھ میں 7، پنجاب6، خیبرپختونخوا5، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں بھی ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

پنجاب حکومت نےکورونا سےتحفظ اور پھیلاؤ روکنےکا آرڈیننس جاری کردیا جس کے تحت حکومت کسی بھی طرح کی پابندی کہیں بھی لگا سکےگی۔

یہ بھی پڑھیں: بورس جانسن کے مشیر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

بچوں کو اسکولوں یا اجتماعات میں بھیجنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جب کہ میتوں کی تدفین کا اختیار بھی حکومت کو ہوگا۔ کسی بھی وقت عوام کی اسکریننگ کی جاسکے گی اور کسی بھی احتیاطی تدابیرنہ اپنانے پردو ماہ قید ہوگی۔

سندھ میں بھی کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن پر عمل در آمد کےلیے کراچی پولیس نے ایپ متعارف کرا دی ہے۔


متعلقہ خبریں