ملک بھر میں میت سرد خانے کھولنے کا اعلان

ملک بھر میں میت سرد خانے کھولنے کا اعلان

کراچی: ملک بھرمیں میت سرد خانے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

کورونا، ایدھی سردخانے، میت غسل خانے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق یہ اعلان ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق میت سرد خانے کھولنے کا فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ایدھی فاؤندیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میت سرد خانے کے عملے کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے تمام میت سرد خانوں میں موجود عملے کو پہننے کے لیے خصوصی لباس بھی فراہم کیا جائے گا۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد1650 سے تجاوز کرگئی،20 افراد جاں بحق

ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے 27 مارچ کو اعلان کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کراچی سمیت پورے ملک میں قائم تمام میت سرد خانے اور میت غسل خانے عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔

چھیپا ویلفیئر نے گزشتہ روز عوام الناس سے اپیل کی تھی کہ وہ میتوں کو سرد خانے لے کر نہ آئیں کیونکہ میت سرد خانے اور میت غسل خانے عارضی طور پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

کورونا: چھیپا کے میت سرد خانے بند

چھیپا ویلفیئر نے بھی میت سرد خانوں اور میت غسل خانوں کی بندش کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کو قرار دیا تھا جس کے پھیلنے کے خدشات موجود تھے۔


متعلقہ خبریں