سندھ میں کورونا کے مزید 4 مریض صحت یاب

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مزید 4 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد1600 سے تجاوز کرگئی،20 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے 20 افراد ہلاک جبکہ 1625 متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں