ریلوے اور فضائی آپریشن شروع کرنے سے متعلق فیصلہ نہیں کیا، معید یوسف


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے ریلوے آپریشن اور 5 اپریل سےفضائی آپریشن شروع کرنےسےمتعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 15 اپریل سے پہلے ایک لاکھ 50 ہزار حفاظتی سامان ہمیں موصول ہو جائے گا۔

دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان میں لیبارٹریوں کی تعداد بڑھا رہے ہیں، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کو کورونا کےطبی آلات فراہم کردیئےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان میں کورونا کی لیبارٹری جلد کام شروع کر دے گی، گجرات اور بہاولپور میں لیبارٹریز جلد کام شروع کر دیں گی،

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو5000 کورونا کٹس فراہم کی گئی ہیں، پنجاب کو 5 ہزار، بلوچستان کو4800 کٹس فراہم کی گئی ہیں.

انہوں نے بتایا کہ چین سے وینٹی لیٹرز اور حفاظتی سامان درآمد کرنےجا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں