تین روزہ کورونا آگہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی کے نالوں کی صفائی میں ایک سال لگے گا، اسد عمر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صحت، توانائی اور خوراک کی سہولتوں کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے خوراک کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1650 ہو گئی،20 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات کورونا وائرس کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلا س میں علی نوازاعوان، راجہ خرم، کمشنراورڈی سی اسلام آباد سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں صحت اور خوراک کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ اسلام آباد میں روزآنہ ایک ہزار خاندانوں کو راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں تین روزہ کورونا آگہی مہم شروع کی جائے گی جس کی سربراہی راجہ خرم کریں گے۔

ہیلتھ ورکرز مجاہد اور ذخیرہ اندوز ملک دشمن ہیں، اسد عمر

وفاقی وزیراسدعمربرائے منصوبہ بندی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ عوام میں سماجی فاصلہ یقینی بنانےکے لیے آگاہی مہم چلائی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ آگاہی مہم میڈیا اور اعلانات کے ذریعے چلائی جائے گی اور وفاقی دارالحکومت کے منتخب نمائندے، انتظامیہ اور رضاکار اس میں حصہ لیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیراسدعمرنے اجلاس میں واضح کیا کہ رضاکار ضلعی انتظامیہ کی قیادت مٰں کام کریں گے۔

 یقین ہے قوم متحد ہو کر کورونا کا مقابلہ کرے گی، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق اسد عمر نے یقینی دہانی کرائی کہ منڈیوں اور خوراک کا نظام متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں