معاون میں کورونا وائرس کی تصدیق، اسرائیلی وزیراعظم نے ائیسولیشن اختیار کرلی


رکن پارلیمنٹ اور وزیراعظم کے معاون میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خود ساختہ آیسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

تاہم اسرائیلی حکام کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات میں 70 سالہ وزیراعظم میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق نیتن یاہو کا کل منگل تک کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جائیگا۔ 15 مارچ میں کرائے گئے ٹیسٹ میں اسرائیلی وزیراعظم کی کورونا رپورٹ منفی آئی تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا: شہزادہ چارلس خودساختہ آئیسولیشن سے باہر آگئے

اسرائیلی وزرات صحت کے ضوابط کے مطابق عام طور پر کورونا مثبت مریض سے رابطے میں آنے والوں کو 14 دن کے لیے الگ تھلگ رکھا جاتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے معاون نے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں تیتن یاہو بھی شریک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں