کورونا: سندھ میں 27 نئے کیسز کے بعد تعداد 535 ہو گئی

پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا

کراچی: سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید 27 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 535 ہو گئی ہے۔

کورونا: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کی رپورٹ آگئی

ہم نیوز نے بتیا ہے کہ کیسزاورمریضوں کی تعداد خود وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کی ہے جنہیں صوبائی محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ جو نئے کیسز سامنے آئے ہیں ان میں سے 21 کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ پانچ حیدرآباد اور ایک جیکب آباد کا رہائشی ہے۔

کورونا: سندھ میں متاثرین کیلیے امدادی رقم چھ ہزار روپے مقرر

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج تک صوبے میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 535 تک پہنچ گئی ہے۔

مریضوں کے حوالے سے ان کے پاس موجود اعداد و شمار کے تحت حیدرآباد میں 12، دادو میں ایک اور سکھرمیں 265 کنفرم کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز205 رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت 195 لوگ گھروں میں آئی سولیشن میں ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سید رمراد علی شاہ  نے کہا کہ عوام سماجی دوری کو اپنائیں اور صحت کے اصولوں پرزندگی گزاریں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1650 ہو گئی،20 افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ یہ وقت بھی جلد گزر جائے گا اورہونے والی مشکلات دور ہو جائیں گی۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ حوصلہ قائم رکھیں اوراللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔


متعلقہ خبریں