پاکستان میں کورونا کے مزید 29 کیسز سامنے آ گئے

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان کے مختلف علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 29 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں 13، بلوچستان میں 11 جبکہ خیبرپختوخوا میں پانچ کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراطلاعات گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ آج 32 سیمپل ٹیسٹ کیےگئےجن میں سے13 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 136 ہے۔

دوسری جانب ترجمان ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ بلوچستان نے بتایا ہے کہ صوبے میں آج نئے کیسزکی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا سے اب  تک متاثرہ افراد کی تعداد 152 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 1554 افراد کے ٹیسٹ منفی آئےہیں، صوبے میں 2 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اب تک بلوچستان میں ایک مریض دم توڑچکا ہے۔

ڈپٹی ڈی ایچ اولوئردیر ڈاکٹرارشاد نے بتایا ہے کہ لوئر دیر میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں