پاکستان: وبائی امراض سے بچاؤ، عالمی فورم کی تشکیل پر زور

مشترکہ مفادات کونسل: مردم شماری کے مسئلے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عالمی وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے عالمی فورم بنانے کی ضرورت ہے۔

جہلم میں 1100 افراد بیرون ملک سے آئے ہیں،فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے کورونا سےمتعلق منعقدہ وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 

اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا گیا جس میں 193 ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔

کورونا وائرس: 23 ممالک کے سائنسدان کراچی میں سر جوڑیں گے، فواد چودھری

وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر ملک وبائی امراض سےمتعلق اپنی تحقیق کو دیگر تمام ممالک کے ساتھ شیئرکرے تاکہ وہ بھی استفادہ کرسکیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایسے مہلک امراض سے بچاؤ کے لیے پیشگی حکمت عملی وضع کرنا ناگزیر ہے۔

کوروناوائرس، فواد چوہدری کی پاکستانی یونیورسٹیوں کے کردار پر تنقید

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ تمام ممالک کو بنی نوع انسان کے تحفظ اور اس کی بقا کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔


متعلقہ خبریں