کورونا ڈیوٹی: وقار یونس نے اپنی ڈاکٹر اہلیہ کو ہیرو قرار دے دیا


دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ اور سابق کرکٹر وقار یونس نے اسٹریلیا میں کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال  میں مصروف اور ڈیوٹی پر مامور اپنی ڈاکٹر اہلیہ کو ہیرو قرار دیا ہے۔

گلف نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایک طرف کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پوری دنیا لپیٹ میں آچکی ہے اور لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے، ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی جانیں بچانے میں مصروف ہیں۔

وقار یونس کا کہنا ہے کہ ایک خوف کا احساس ہوتا ہے جب میری بیوی فریال وقار صبح کے وقت گھر سےاسپتال کے لیے روانہ ہوتی ہیں۔ لیکن وہ جب واپس آتی ہیں اتنا ہی اطمنان بخش ہوتا ہے۔ میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میری بیوی ہیرو ہیں۔

مزید پڑھیں: فاصلہ رکھیے ، ماہرہ خان کا پیغام

وقار یونس کا کہنا ہے کہ آج یوری دنیا کو کڑے وقت کا سامنا ہے اور ایسے وقت میں ہم سب نے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ ملکر کام کیے بغیر کورونا کے خلاف جنگ جیتنا مشکل ہوجائیگی۔

وقار یونس کی بیگم فریال وقار پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں اور وہ اسٹریلیا میں رہائش پزیر ہیں۔ فریال وقار اسڑیلیا میں فرنٹ لائن پر دیگر ڈاکٹروں کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔

اس سے قبل وقار یونس نے ٹوئت میں اپنی بیوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے لڑتے رہنا۔ ہم دنیا بھر کے ڈاکٹروں اور نرسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آپ لوگ بڑے وقت کا نذرانہ دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں