خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 29 کیسز کی تصدیق

کراچی: ملیر میں 44 گھروں کے اطراف اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور :خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 29 نئےکیسز کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 221 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق متاثرہ افراد میں تفتان سے آئے 5 زائرین بھی شامل ہیں جن میں سے سب سے زیادہ کیسز پشاور سے 16 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوئردیر 3، مردان، ڈی آئی خان، بنوں، باجوڑ اور مانسہرہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں اب تک 5 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں