ن لیگ: وزیراعظم کی بطور وزیر صحت کارکردگی صفر قرار

عمران اپنے ماضی کے قیدی اور حقیقت سے نابلد ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ٹائیگرفورس کو سیاسی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتیں (لوکل گورنمنٹس) بحال کی جائیں۔ ن لیگ نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت عالمی وبا کے خلاف بیرونی امداد کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کورونا کے خلاف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں یہ مطالبات کیے گئے۔

سابق حکمراں جماعت ن لیگ نے  مطالبہ کیا کہ کورونا کے خلاف ریلیف فنڈزکی نگرانی اوراس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کہا گیا کہ
پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی ان سامان اور امداد پہ نگاہ رکھنے کی ذمہ دار ہو جو بیرون ملک سے آرہا ہے۔

عمران خان کا رویہ کورونا کیخلاف جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، شہباز شریف

ن لیگ نے اپنے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال میں مجلس قائمہ صحت کا اجلاس فوری طور پر طلب کیا جائے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں عدالتی حکم پر پی ایم ڈی سی کی بحالی کے حکم کا خیرمقدم کرتے ہوئے قوم کے مفاد میں جسٹس شاکراللہ سے درخواست کی گئی کہ وہ پی ایم ڈی سی کی سربراہی سنبھال لیں۔

ن لیگ نے اپنے اجلاس میں مؤقف اپنایا کہ پی ایم ڈی سی بحال نہ کر کے وزیراعظم عمران خان نے توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے۔

ن لیگ نے چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی

اجلاس میں کہا گیا کہ ایک ایسے وقت میں جب قوم کورونا سےلڑرہی ہے تو عمران خان نے صحت کا سب سے بڑے ریگولیٹرپی ایم ڈی سی کو ہی معطل کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ نے وزیراعظم عمران خان کی بطور وفاقی وزیر صحت کارکردگی کو صفر قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ کورونا پھیلاؤ کے وزیر بن چکے ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور

ن لیگ نے اپنے اجلاس میں الزام عائد کیا کہ وزیراعظم کی ٹاسک فورس صحت کے شعبے کو تباہ کررہی ہے۔ اجلاس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ایم ڈی سی رجسٹرارکوعمارت میں داخل نہ ہونے دینا قابل مذمت ہے۔


متعلقہ خبریں