گلگت بلتستان میں کورونا کےمزید 6 کیسز رپورٹ

کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق، شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی

فوٹو: فائل


گلگت: گلگت بلتستان میں کورونا  وائرس  کے مزید 6 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 142 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس کے سبب 20 فراد ہلاک اور 1735 متاثر ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران6 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے 618 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں 34035اموات، 7لاکھ سے زائد متاثر

سندھ 535، خیبرپختونخوا میں 221 اور بلوچستان میں کورونا کے 152 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 136 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب سندھ میں 7، پنجاب6، خیبرپختونخوا5، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں بھی ایک ہلاکت ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں