کورونا: ڈاکٹروں کے لیے اضافی تنخواہ کا اعلان

جام کمال کے پاس رات 12 بجے تک کا وقت ہے، انہیں گھر جانا چاہیے: عبدالرحمان کیتھران

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے  پاکستانی صنعتکاروں سے گزارش کی تھی کہ وہ بلوچستان کے عوام کے لیے اپنا حصہ ڈالیں لیکن دو ہفتے گزر گئے مگر کسی نے جواب نہیں دیا۔

وزیراعظم کا کورونا کیخلاف ٹائیگر فورس اور پرائم منسٹر فنڈ قائم کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب چینی حکومت سے مدد کی درخواست کی تو اس نے فوری طور پر بھرپور و مثبت جواب دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کورونا وائرس کی سنگینی کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ یہ سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس میں مخیر حضرات کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

جام کمال نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی صنعتکاروں نے دو ہفتے گزر گئے مگر صوبائی حکومت کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا حالانکہ حب میں انہی صنعتکاروں کو سہولتیں دی ہوئی ہیں اور جب کوئی چھوٹا سا بھی مسئلہ ہو تو وہ فوراً آجاتے ہیں۔

‘کورونا سے انتقال کرجانے والوں کو مخصوص قبرستانوں میں دفن کیا جائے گا’

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی درخواست پر چین ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھیج رہا ہے جب کہ چینی ڈاکٹرز بلوچستان کے ڈاکٹروں و تیکنیکی عملے کو تربیت بھی فراہم کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق جام کمال نے کہا کہ چینی کمپنی نے سامان فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ میں ٹیسٹ کرنے والی میشنوں میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ 24 گھنٹے میں 500 ٹیسٹ کرسکتی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں اب 17 مریض کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب  ہوچکے ہیں۔

کورونا، میسی سمیت بارسلونا کے تمام کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 70 فیصد کمی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو اضافی تنخواہ دی جائے گی اور ان کی تنخواہوں میں کٹوتی بھی نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں