کورونا، میسی سمیت بارسلونا کے تمام کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 70 فیصد کمی


بارسیلونا: کورونا وائرس کے باعث اسپینش فٹ بال لیگ کی ٹیم بارسلونا کے کھلاڑیوں نے اپنی سالانہ تنخواہوں میں 70 فیصد کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق بارسیلونا کے کپتان لیونل میسی نے کہا ہے کہ ہم اس مشکل موقع پر اپنے کلب کی مدد کرنے کے لیے ایک اس فارمولے پر غور کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں میسی کا کہنا تھا کہ اس گھبمیر صورتحال کے پیش نظر ہم اپنی تنخواہوں میں کمی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کلب کو ہماری ضرورت پیش آئی گی مجھ سمیت تمام کھلاڑی اس کی مدد کرنے کے لیے ہمیشہ حاضر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کلب میں موجود کچھ لوگوں نے اس کام کے لیے ہم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جسے کرنے کے لیے ہم ہمیشہ سے تیار تھے۔

میسی نے کہا کہ اب تک نہ بولنے کی وجہ صرف یہ تھی کہ ہماری ساری توجہ کلب کی مدد کرنے پر مرکوز تھی جو اس وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہماری تنخواہوں کا 70 فیصد حصہ کم کر دیا جائے اور ہم کلب کے دیگر ملازمین کی تنخواہوں کے سلسلے میں بھی مدد کرنے کو تیار ہیں۔

دوسری جانب بارسیلونا کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز، اسپورٹس ٹیم کے ممبران، باسکٹ بال ٹیم کے بھی زیادہ کھلاڑیوں نے اپنی تنخواہوں میں کمی کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ 5 ارب روپے سالانہ کمانے والے میسی کو اب تنخواہ 2 ارب روپے سالانہ کمائی کے حساب سے ملے گی۔


متعلقہ خبریں