ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کا وزیراعظم ریلیف فنڈ میں 10لاکھ روپےدینے کا اعلان


اسلام آباد: ٹیسٹ کپتان اظہرعلی نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

اظہر علی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب کو کرداراداکرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن علاقوں کوہم لاک ڈاوَن کریں گے وہاں ٹائیگر فورس رضا کار کھانا پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا کورونا کیخلاف ٹائیگر فورس اور پرائم منسٹر فنڈ قائم کرنے کا اعلان

اس دوران وزیراعظم  نے پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ بنانےکا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس میں جمع رقم پرکوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔ بیرون ملک پاکستانی ریلیف فنڈمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔


متعلقہ خبریں