’جلد مقامی سطح پر بنائی گئی لاکھوں کٹس حکومت کے حوالے کریں گے‘


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پرٹیسٹنگ کٹس بنانے کا آغاز کچھ  ہفتے پہلے کیا، 15 سے 18 دنوں میں ڈیڑھ لاکھ کٹس حکومت کےحوالے کریں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات ‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقامی طورپر وینٹی لیٹرزکی تیاری پر بھی کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی کوشش ہے کہ کورونا کے پھیلاوَ کو روکا جائے، تمام دنیا کی حکومتوں کو معاشی چیلنج کا بھی سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 26فروری کوپاکستان اورامریکہ میں ایک ساتھ کیسزرپورٹ ہوئے، امریکی محکمہ صحت سے ہمارامقابلہ نہیں لیکن اس کے باوجود وہاں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں