سندھ میں مزید 31 کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں1ہزار سے زائد نئے کیسز اور18 اموات رپورٹ

فائل فوٹو


کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد سے مزید 31 کوروناکیسزرپورٹ ہوئے ہیں

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 31 کیسز تبلیغی جماعت کے افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ حیدرآباد میں کورونا کیسز کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس کے سبب 20 فراد ہلاک اور 1735 متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا، میسی سمیت بارسلونا کے تمام کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 70 فیصد کمی

پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران6 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے 618 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سندھ 535، خیبرپختونخوا میں 221 اور بلوچستان میں کورونا کے 152 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 142 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کے 51 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب سندھ میں 7، پنجاب6، خیبرپختونخوا5، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں بھی ایک ہلاکت ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں