لاک ڈاؤن سے جڑے حقائق تلخ  ہیں، فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت بہت زیادہ ہے، لاک ڈاؤن سےدیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوتا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن سےمتعلق کوئی ابہام نہیں لیکن اس سے جڑے حقائق تلخ  ہیں۔

کورونا کی جنگ قوم متحد ہو کر جیتی گی، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک بھی موجودہ صورتحال میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےآج مسائل اورچیلنجز سے قوم کو آگاہ کیا اور انہوں نےرضا کار فورس بنانےکا بھی اعلان کیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مخیرحضرات کی کمی نہیں امید ہے وہ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پہلےسےاسٹاک مارکیٹ میں رکھا تھا وہ اب ختم ہونا شروع ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ کورونا سےزیادہ نہیں مریں گےجتنے بھوک سےمریں گے،لاک ڈاوَن میں سپلائی چین ک ومتاثر نہیں ہونے دیں گے۔


متعلقہ خبریں