ٹائیگر فورس کے نام پر ڈیم فول بنانے کی کوشش ہے، مریم اورنگزیب

ن لیگ سرکس سے نہیں ڈریگی، ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریگی: مریم اورنگزیب

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کے قوم سے خطاب کو  مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کنفیوژ وزیراعظم کی کنفیوژن سے بھرپور تقریر تھی۔

وزیراعظم کا کورونا کیخلاف ٹائیگر فورس اور پرائم منسٹر فنڈ قائم کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے خطاب پراپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کی جانے والی تقریر اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کے پاس قوم کو بچانے کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

ن لیگ: وزیراعظم کی بطور وزیر صحت کارکردگی صفر قرار

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے ڈیم کےنام پر بے وقوف بنایا گیا اور اب ٹائیگرفورس کے نام پرڈیم فول بنایا جارہا ہے۔

عمران خان کا رویہ کورونا کیخلاف جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، شہباز شریف

ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے پاس گیس، بجلی، راشن ہے اورنہ ہی ریلیف کی کوئی حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف فنڈز میں عام آدمی کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز