پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مزید 3مریض دم توڑ گئے

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 703کیسز رپورٹ ہوئے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 823 ہوگئی ہے

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 3 مریض دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں وبائی مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 651 مصدقہ مریض ہیں، جن میں سے ڈی جی خان 207 اورملتان میں 89 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ رائے ونڈ قرنطینہ میں 27،  فیصل آباد میں 5 ، لاہور 128، گجرات 62، گوجرانوالہ 11 اور جہلم میں 28 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق راول پنڈی40، ملتان 2،فیصل آباد 9، منڈی بہاوَ الدین 4، ناروال ایک،رحیم یار خان3،وہاڑی 2اور سرگودھا میں 2 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اٹک ایک، بہاولنگر 2،  میانوالی میں 3، ننکانہ صاحب 13، خوشاب ایک، بہاولپور ایک ، ڈی جی خان میں 5، حافظ آباد 5 اور قصور میں ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔


متعلقہ خبریں