سندھ میں کورونا کے 61 نئے کیسز، تعداد 627 ہوگئی


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے 61 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 627 ہوگئی۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے بتایا کہ کراچی میں 45 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد تعداد 294 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآبادمیں 14 نئےکیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ان کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔جامشورو میں 2 اور ایک کیس جیکب آباد میں سامنے آیا۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ مریضوں کو مکمل انتظامات کے ساتھ قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، اب تک صوبے میں کورونا وائرس کے 41 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کوروناوائرس سے دنیا میں37815 افراد ہلاک

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 1700 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ متعدد اس مہلک مرض کا شکار بن گئے۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں کوہم لاک ڈاوَن کریں گے وہاں ٹائیگر فورس رضا کار کھانا پہنچائیں گے۔

عمران خان نے پرائم منسٹرکورونا ریلیف فنڈ بنانےکا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس میں جمع رقم پرکوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔ بیرون ملک پاکستانی ریلیف فنڈمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔


متعلقہ خبریں