کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی نقصان ٹالا نہیں جا سکتا، ورلڈ بینک

World Bank

اسلام آباد: ورلڈ بینک کے مطابق کورونا وائرس کے باعث تمام ممالک کو ہونے والا معاشی نقصان ٹالا نہیں جا سکتا، ایسے گھرانے زیادہ خطرے میں ہیں جن کی آمدنی صنعتوں پر منحصر ہے۔

ایک رپورٹ میں ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے 2 کروڑ 40 لاکھ لوگ غربت سے نہیں نکل پائیں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مزید 3 مریض دم توڑ گئے

رپورٹ میں کہا گیا کہ مشرقی ایشیا اور بحرالکاہِل کے کئی ممالک میں لوگ غربت سے جلد نجات حاصل نہیں کر پائیں گے۔

ورلڈ بینک نے خبردار کیا کہ اگر بدترین حالات پیش آتے ہیں تو تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ افراد غربت میں رہیں گے جن میں 2 کروڑ 50 لاکھ صرف چین میں ہوں گے۔

رپورٹ میں ورلڈ بینک نے عالمی پیداوار میں کمی کی بھی پیش گوئی کی ہے جبکہ تمام ممالک کو صحت کے نظام پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا ہے۔


متعلقہ خبریں