کراچی:حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر1264 شہری گرفتار

کراچی:حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر1264 شہری گرفتار

فائل فوٹو


کراچی: کورونا وائرس کی سنگین صورتحال میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کراچی میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر1264 شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  پولیس کے مطابق گرفتار افراد کےخلاف 436 مقدمات درج ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے سبب 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 1865 متاثر ہیں۔کورونا کے سب سے زیادہ652 مریض پنجاب میں ہیں جب کہ سندھ میں بھی 627 شہریوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں221 اور بلوچستان میں 153 کیسز سامنےآئےہیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 148، اسلام آباد میں 58 اور آزاد کشمیر میں چھ مریض مووجود ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب سندھ میں سات، پنجاب9، خیبرپختونخوا6، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں بھی کورونا کے سبب دو مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم رکھنے کیلئے حکومت نے ملک میں جزوی لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔ شہریوں کے باہر نکلنے اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔

سندھ میں بھی کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن پر عمل در آمد کےلیے کراچی پولیس نے ایپ متعارف کرا دی ہے۔

حکام کے مطابق سٹیزن مانٹیرنگ ایپ سےشہریوں کی نقل و حرکت محدود کی جائے گی اور شہری ایک دن میں دو مرتبہ سے زائد نقل وحرکت نہیں کرسکیں گے۔

کراچی سمیت سندھ بھرمیں پٹرول صرف صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ملے گا اور پمپس مالکان کو بوتلوں میں پٹرول دینے سے منع کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں