سنگاپور نے کورونا وائرس ریپڈ کٹ دریافت کر لی

فائل فوٹو


سنگاپور: سنگاپور کی مقامی کمپنی نے کورونا وائرس ریپڈ کٹ دریافت کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیار کی گئی ریپڈ کٹ 10 منٹ میں انفیکشن کی تشخیص کر سکتی ہے اور اس کٹ سے 95 فیصد رزلٹ صیح آ سکتا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 85 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 34 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

سنگاپور میں کورونا وائرس سے اب تک 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سنگاپور میں متاثرہ افراد کی تعداد 879 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اس جنگ کو جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، قربانیاں دے کر کورونا وائرس  پر قابو پالیں گے۔

کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران انہوں کہا کہ ہمارا مستقبل ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا: امریکہ میں سیکیورٹی اہلکار بھی لپیٹ میں آگئے

بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ امریکا میں اب تک 10 لاکھ سے زائد لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں اسٹرلائزیشن کٹس بھی فراہم کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں