موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ مایوس کن ہے، عثمان بزدار

وقار النسا کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ کٹھن حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ مایوس کن ہے، قوم کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے شعبہ صحت کو یکسر نظر انداز کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حزب اختلاف محض اپنی سیاست چمکانے کے لئے خالی بیان بازی کر رہی ہے، زبانی جمع خرچ کی بجائے میدان میں آنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے پاکستان میں25 اموات، 1865 متاثر

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت محض بیانوں سے نہیں ہوتی،مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کورونا کنٹرول کے لئے اقدامات پر عوام کو پورا اعتماد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے کورونا وائرس پر قابو پائیں گے۔


متعلقہ خبریں