کورونا کے علاج کیلئے پیسو امیونائزیشن طریقہ استعمال کرنے کی اجازت

کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

اسلام آباد: سربراہ نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے امراض خون ڈاکٹر طاہر شمی نے کہا ہے کہ کورونا کے علاج کیلئے پیسو امیونائزیشن کا طریقہ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب حکومتوں نے کورونا کے صحت یاب مریضوں کے پلازما سے علاج کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتیں بھی آج یا کل اجازت دے دیں گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا 18 ارب روپے کے ٹیکسز ختم کرنے کا اعلان

ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق پلازمہ کی مدد سے کورونا کے انتہائی علیل مریضوں کا علاج ہی موزوں طریقہ ہے جس سے کریٹیکل مریضوں کا علاج کیا جائےگا۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزز نے دو ہزار پلازما کا بندوبست کرلیا ہے، اب این ڈی ایم اے اور حکومت کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے لوکل پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لوگ لاک ڈاؤن پر عمل کریں، لوگ گھروں میں رہیں گے تو ہی کورونا کے مقامی پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔


متعلقہ خبریں