پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمان انتقال کرگئے


کراچی: پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمان رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق میر جاوید کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور انہیں پھیپڑوں کا کینسر تھا۔

اسپتال کی رپورٹ کے مطابق انہیں دوران علاج دل کو دورہ پڑا تھا۔ وہ کئی روز تک اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج رہے۔

مرحوم جاوید رحمان جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمان کے بڑے صاحبزادے اور جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمان کے بڑے بھائی تھے۔

 


متعلقہ خبریں