پولیس میں بھرتیوں اور گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی

پولیس میں بھرتیوں اور گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلی ٰ پنجاب نے پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتی اور نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ پولیس کے انویسٹی گیشن اور آپریشنل امور کے لیے 25 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس کے لیے 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدی جائیں گی جس میں سے ایک ارب 21 کروڑ روپے سے 318 گاڑیاں رواں مالی سال میں خریدی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 20 کروڑ روپے سے پنجاب ہائی وے پولیس کو 47 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جبکہ 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 21 گاڑیاں ایلیٹ پولیس کے لیے خریدی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگلے بجٹ میں مزید 182 گاڑیاں خریدنے کے لیے 75 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ 45 تھانوں کی زیر تعمیر عمارتیں مکمل کر کے فعال کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں