ابھی تک ہر فیصلہ درست، اپنی کوچنگ پر کوئی افسوس نہیں، مصباح

مصباح کے بیک وقت دو عہدے رکھنے کی مخالفت

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم ک چیف سیلکٹر کم ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جو بھی فیصلے کیے ابھی تک درست ثابت ہوئے میں اپنی کوچنگ سے مطمئن ہوں اور مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ  ماضی قریب میں جو بھی فیصلے کیے مستقبل کو دیکھتے ہوئے کیے۔

آئی سی سی کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز مکمل کروانے چاہیں، جن ٹیموں کے میچز متاثر ہوئے، انہیں پورے میچز ملنے چاہیں۔  کوئی بھی ایونٹ کروانے سے پہلے ہمیں لوگوں کی سیفٹی کو ترجیح دینی ہو گی۔

سابق کپتان نے کہا کہ  پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطان کے علاوہ کسی بھی ٹیم کی واضح برتری نہیں لیکن ہماری خواہش ہے کہ پاکستان سپرلیگ کے سیمی فائنل اور فائنل ہو۔ سرلیگ فائیو کا چیمپئن فائنل جیت کر سامنے آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ٹیم کی شکست کا دکھ ضرور ہے اگر ہم ایک میچ جیت جاتے تو پوائینٹ ٹیبل پر پوزیشن اور ہوتی۔

مصباح کا کہنا تھا کہ  بابر اعظم ، اظہرعلی، عابد علی، حسنین، حارث روف کی شکل میں کامیابی ملی۔ شرجیل خان بیٹنگ کے حوالے سے مناسب چوائس ہیں لیکن فٹنس پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

شرجیل خان کی فٹنس سے بلکل بھی مطمئن نہیں ہوں، شرجیل نے اگر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنا ہے تو فٹنس پر کام کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو میں ہمیں بلے بازوں میں حیدر علی جیسا کھلاڑی ملا جو مستقبل میں پاکستان کیلئے کھیل سکتا ہے۔

حیدر علی، خوشدل شاہ نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ لاہور قلندرز کے دلبر حسین خصوصا وائٹ بال کرکٹ میں مستقبل میں پاکستان کھیل سکتے ہیں۔ شاداب خان نے ذمہ داری لیتے ہوئے بہترین بیٹنگ کی۔ امید ہے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باولنگ میں بھی ان کا ردہم واپس آ جائے گا۔

وکٹ کیپر کے حوالے سے تمام کوچز کے ساتھ بھی رابطے میں ہوں، جو بھی وکٹ کیپر کھلائیں گیں اس کو مکمل رول دیا جائے گا۔ ہم نے اگے انگلینڈ سمیت مختلف ملکوں سے ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا مشکل وقت میں کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ فٹنس پر کام کریں۔ ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے تیار رہنا ہو گا اس لیے کھلاڑیوں کے پاس جو بھی سہولیات ہیں، ان میں رہتے ہوئے کام کرنے کا کہا ہے۔

کورونا کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس وقت صورتحال قابو سے باہر ہے، یہ وقت ہمارے سمیت سب کو سوشل ورک پر کام کرنے کا ہے۔ کورونا سے بچاو کے لئے ہمیں تمام احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیے۔

مصباح کا کہنا تھا کہ بطور مسلمان اور انسان، عوام کے کام آنا چاہیے۔ اس صورتحال میں مخیر حضرات کو مزید بڑھ چڑھ کر آگے آنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں