سکھر سے کروڑوں روپے مالیت گندم کی اسمگلنگ ناکام

محکمہ خوراک کی کارروائیاں، گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد

فوٹو: فائل


سکھر: محکمہ خوراک سندھ نے سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے گندم اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

محکمہ فوڈ سکھر کے عملے نے ڈی ایف سی سکھر روشن داس کی قیادت میں پولیس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 28 ٹرالرز سے گندم کی 12 ہزار بوریاں برآمد کیں۔

پنجاب اسمگل کی جانے والی گندم کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے جو سانگھڑ اور میر پور خاص سے پنجاب لے جائی جا رہی تھی۔

کارروائی کے بعد گندم کو سرکاری تحویل میں لے کر روہڑی، صالح پٹ اور سکھر کے گوداموں میں منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کر دکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پولیس میں بھرتیوں اور گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی


متعلقہ خبریں