تفتان سے آئے زائرین سےکورونا وائرس میں اضافہ ہوا، لیاقت شاہوانی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی طبیعت بہتر ہے، ترجمان

فائل فوٹو


اسلام آباد:ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق تفتان سے آنے والے زائرین سے کورونا کی لوکل ٹرانسمیشن میں اضافہ ہوا اور صوبے میں لاک ڈاؤن کا مقصد اس کو روکنا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا لوکل ٹرانسمیشن کو روکنے کےلیے قرنطینہ مراکز بنا رہے ہیں اور اس کےلیے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ بھی کرنی ہوگی۔

لیاقت شاہیوانی نے بتایا کہ بلوچستان حکومت کے پاس روزانہ 700سے800افراد کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت موجود ہے اور ہم نے تاحال 1854ٹیسٹ کیے جن میں 154کی مثبت رپورٹ آئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا کے مریضوں میں 16لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے وزیراعلیٰ پنجاب کورونا وائرس کے خلاف متحرک ہیں اور ہم کوشش کریں گے کہ  نادارطبقے کو آن لائن فنڈ منتقل ہوسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ لوکل ٹرانسمیشن روکنے کے لیے15ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ صوبائی حکومت نے مزید ماسکس، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی سامان خرید لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام کو خودساختہ آئیسولیشن کےلیے آگاہی دی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں